آزاد کشمیر کے محکمہ معدنی اور صنعتی ترقی کے زیر اہتمام قیمتی پتھروں کی 2 روزہ نمائش اختتام پذیر ہو گئی،

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکا نمائش کا دورہ

بدھ 21 مارچ 2018 22:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) آزاد کشمیر کے محکمہ معدنی اور صنعتی ترقی (اے کے ایم آئی ڈی سی) کے زیر اہتمام قیمتی پتھروں کی 2 روزہ نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے نمائش کا دورہ کیا اور نمائش کے انعقاد پر اے کے ایم آئی ڈی سی کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کی وزیر معدنی و صنعتی ترقی نورین عارف نے کہا کہ یہ ادارہ ریاست کی معیشت میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس شعبہ کو مزید ترقی اور بہتری کے راستے پر گامزن کرنے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ نمائش میں روبی، عقیق سمیت دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر حکومت کے اہلکار نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے قیمتی پتھر دنیا بھر میں اپنی ایک انفرادی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس شعبہ کو ترقی دے کر نہ صرف معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے بلکہ روزگار کی فراہمی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ نمائش میں جڑواں شہروں کے شہریوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :