غازی یونیورسٹی اور محکمہ جنگلات ڈیرہ غازیخان کے اشتراک سے عالمی یوم جنگلات کے موقع پر واک کا انعقاد کیاگیا

بدھ 21 مارچ 2018 22:04

ڈیرہ غازیخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء)غازی یونیورسٹی اور محکمہ جنگلات ڈیرہ غازیخان کے اشتراک سے عالمی یوم جنگلات کے موقع پر واک کا انعقاد کیاگیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کی ․ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جنگلات ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور زمین کے حسن کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں ․ معاشرے کا ہرفرد کم سے کم ایک پودا لگا کردیکھ بھال کر کے اسے تناور درخت بنائی․ انہوںنے کہاکہ درخت انسان کیلئے آکسیجن فراہم کرتے ہیں ․ رجسٹرار غازی یونیورسٹی پروفیسر شعیب رضا نے کہاکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق کی خصوصی ہدایت پر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ورلڈ فاریسٹ ڈے منایا جا رہا ہے ، ڈی ایف او مہر محمد آصف نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں سو ایکڑ رقبہ پر تقریبا سات لاکھ رپودے لگانے کی مہم جاری ہے ․ آج کے دن کا مقصد ضلع سمیت ملک بھر میں جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ․ ریلی میں غازی یونیورسٹی باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر اللہ بخش گلشن نے اپنے شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر عبدالحنان، سعید احمد، مظہر عرفان ، صابر حسین اور طلباء و طالبات کے ساتھ حصہ لیا، اس موقع پر ڈویزنل فاریسٹ آفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق ،سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر واحد بخش اور رینج آفیسر غلام فرید بھی موجود تھے ․ غازی یونیورسٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار اور دیگر نے پودے بھی لگائے ․ ریلی میں اساتذہ او رطلبائوطالبات نے مختلف نعروں پر مشتمل بینرز اٹھائے ہو ئے تھے ۔