لاہور،اٹالین تدریسی وفد کایونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ ،وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کے ساتھ ملاقات کی

بدھ 21 مارچ 2018 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) سات رکنی اٹالین تدریسی وفد نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے کے لیے تعلیمی امور ،مشترکہ منصوبوں اور دیگر تحقیقی معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

وفد نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے بنائے گئے مختلف پروگرامز سے آگاہ کیا جو پاکستان کے طلباء کے لیے مدد گار ثابت ہونگے ۔ اٹالین وفد نے ہائر ایجوکیشن کے لئے اٹلی کی مختلف جامعات میں داخلہ کے اصول کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مختلف پروگرامز میںتعلیمی وظائف کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر یو ای ٹی کے تمام ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔وائس چانسلر یو ای ٹی نے وفد کو جامعہ میں ہونے والے مختلف پروگرامز ،پراجیکٹ اور یونیورسٹی کے گریجو ایٹس کے بارے میں بریفنگ دی اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا۔ آخرمیں مہمان گرام کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :