Live Updates

کوئٹہ، تحریک انصاف بلوچستان کے سابق سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

بدھ 21 مارچ 2018 22:54

کوئٹہ، تحریک انصاف بلوچستان کے سابق سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر تے ہوئے اپنا استعفیٰ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قیادت کو ارسال کر دیا یا درہے کہ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی نائب صدر حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں دونوں رہنمائوں نے تقریبا دو سال قبل پاکستان مسلم لیگ سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات