امریکی صدر آج چین کے خلاف تجارتی پابندیوں کا اعلان کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 مارچ 2018 11:13

امریکی صدر آج چین کے خلاف تجارتی پابندیوں کا اعلان کریں گے
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22مارچ۔2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج چین کے خلاف تجارتی پابندیوں کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاﺅس حکام کے مطابق ،صدر ٹرمپ چین پر 50ارب ڈالر کی تجارتی پابندیاں عائد کریں گے، یہ پابندیاں انٹلیکچوئل پراپرٹی کی خلاف ورزی پر عائد کی جارہی ہے ہیں۔دوسری جانب چین نے فیصلے کو جذباتی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پابندی عائد کی گئی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا، پابندیوں کی صورت میں دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :