کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 مارچ 2018 11:17

کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22مارچ۔2018ء) کوئٹہ کے علاقے کیچ موڑ پر سیکورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچ موڑ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔حملہ آور کی ہلاکت کے بعد علاقے کو کرائم سین لگا کر بند کردیا گیاسیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور کی جیکٹ میں 8سے10 کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :