حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کام کیا ہے ‘یاسمین راشد

حکومت کی شب وروز کی محنت کے باعث توانائی کے منصوبے مکمل کرنے سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے‘سابق رکن اسمبلی

جمعرات 22 مارچ 2018 13:24

حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کوبحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دن رات کام کیا ہے ،بجلی بحران نے قومی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی شب وروز کی محنت کے باعث توانائی کے منصوبے مکمل کرنے سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ توانائی کے منصوبے لگائے گئے ہیں-یہ ہمارا فرض اور آپ کا قرض تھا جو ہم نے دن رات محنت کر کے اتارا ہی- سیاسی مخالفین ہوش کے ناخن لیں ، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہ کریں -عمران نیازی صاحب نے ا یک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اگلے 5سالوں میں نہ صرف کے پی کے کو بجلی کی پیداوار میں خود کفیل بنا دیں گے بلکہ پاکستان کے لئے بھی بجلی پیدا کریں گی-قوم جاننا چاہتی ہے کہ آپ کی پیدا کردہ بجلی کہاں ہی-کس شہر ، کس قصبے او رکس علاقے میں آپ نے بجلی پیدا کی ہی-آپ کی پیدا کردہ بجلی آسمان پر ہے ، چاند پر ہے یا مریخ پرکیونکہ زمین پر تو اس کا وجود نہیں-انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی دن رات کی جدوجہد کی بدولت ملک سے توانائی بحران کاخاتمہ ہواہی-اگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت مخلصانہ اقدامات نہ کرتی تو ہر طرف اندھیرے اور تباہی ہوتی۔

متعلقہ عنوان :