سعودی عرب میں ا ے ٹی ایم کارڈزکے ذریعے آن لائن شاپنگ کی اجازت دے دی گئی

جمعرات 22 مارچ 2018 20:07

سعودی عرب میں ا ے ٹی ایم کارڈزکے ذریعے آن لائن شاپنگ کی اجازت دے دی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) سعودی عرب کی مانیٹرنگ اتھارٹی ساما نے تمام بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ سے ملکی اور بین الاقوامی خریداری کی اجازت دے دی ہے۔ العریبیہ نیوز نے سعودی مانیٹرنگ اتھارٹی کے حوالہ سے خبر دیتے ہوئے کہا ہیکہ ساما نے مقررہ قواعد کے مطابق بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم اپریل 2018 سے تمام اے ٹی ایم کارڈ ز کو وسعت دے کر انہیں انٹر نیٹ سے خریداری کے لئے فعال بنائیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ساما کی جانب سے بینکوں کو چند ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جن میں صارفین کے حقوق کا خیال رکھنے کی خصوصی ہدایت شامل ہے۔ بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن شاپنگ کے اداروں سے رابطہ کر کے انہیں ان کارڈ کے بارے میں تحریری طور پر مطلع کریں تاکہ صارفین آن لائن خریداری کر سکیں اور کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ واضح رہے کہ مقامی اے ٹی ایم کارڈز سے آن لائن خریداری نہیں ہو سکتی تھی جس کی وجہ سے لوگوںکو ویزہ یا ماسٹر کارڈ لینے پڑتے تھے۔ مذکورہ سہولت کے بعد ایسے افراد جو دیگرکریڈیٹ کارڈ لینے سے گریز کرتے تھے انہیں کافی سہولت ہو گی اور وہ اپنے بینک کے اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے آن لائن خریداری کرسکیں گے۔۔

متعلقہ عنوان :