بینک آف آزاد جموں و کشمیر کا ویب پورٹل لانچ کر دیا گیا

جمعرات 22 مارچ 2018 20:41

بینک آف آزاد جموں و کشمیر کا ویب پورٹل لانچ کر دیا گیا
مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء)بینک آف آزاد جموں و کشمیر کا ویب پورٹل لانچ کر دیا گیا۔پورٹل میں بینک کے تمام قواعد و ضوابط، پالیسیاں، میکنزم، سٹیٹ بینک کی پروڈنشل ریگولیشنز، کریڈٹ پروفارماز وغیرہ یکجا کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویب پورٹل کا افتتاح گزشتہ روز یہاں سیکریٹری انڈسٹریز آزاد کشمیر اور بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز آئی ٹی کمیٹی چیئر مین راجہ طارق مسعود خان نے کیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر عمران صمد نے بریفنگ دی اور کہا کہ پورٹل لانچ ہونے سے بینک کے ہیڈ آفس، فیلڈ آفسز اور برانچوں کی کارکردگی سمیت صارفین کی خدمات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ڈویژنل ہیڈ آئی ٹی جناب احتشام ملک نے ویب پورٹل کے اغراض و مقاصد پرپریذنٹیشن دی۔ مہمان خصوصی راجہ طارق مسعود خان نے کہا کہ بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی کامیابی میں ہر کسی نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔