کاشتکاروں کی خوشحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ،سیکرٹری زراعت پنجاب

جمعرات 22 مارچ 2018 21:25

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) محمد محمود سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی خوشحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ زرعی معیشت کی مضبوطی کیلئے خادم پنجاب کسان پیکج سمیت متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ کاشتکاروں کو غیر روایتی فصلوں کی کاشت کے بارے ترغیب دی جارہی ہے تاکہ ان کی درآمد پر خرچ ہونے والا کثیر ملکی زرمبادلہ بچایا جاسکے، اس کے علاوہ ہائی ویلیو کراپس کی کاشت کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رئے جارہے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں زرعی ترویج و ترقی کیلئے خادم پنجاب کسان پیکج ایک تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے جس کے تحت زرعی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہاولپور میںپرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ2015-16 میں زرعی گروتھ ریٹ -0.27% تھا جو نہایت مایوس کن تھا اسی باعث اشد ضرورت سمجھتے ہوئے خادمِ پنجاب کسان پیکج کا محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا اور اسی کسان دوست پیکج کی وجہ سے صرف ایک سال کے اندر زرعی گروتھ ریٹ 3.46% تک جا پہنچا جو کہ کسی بھی شعبہ کی بحالی کی دنیا میں ایک تاریخی مثال ہے۔

ا نہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب ،پی آئی ٹی بی اور ٹیلی نار پاکستان کے اشتراک سے کنیکٹڈ ایگریکلچر پلیٹ فارم پنجاب (CAPP) تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو جدید زرعی معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں 1 لاکھ 10 ہزار رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سمارٹ فون اور 3G/4Gسم کارڈز فراہم کیے جا رہے ہیں ان سمارٹ فونز میں وہ تمام ایپلکشنز (Apps) موجود ہیں جن کے ذریعے کاشتکار ایک "ڈیجیٹل ایکو سسٹم" کے تحت زرعی تحقیق کے نتائج، فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں، حکومتی سبسڈی، منڈیوں کے بھائو، زرعی ماہرین سے رابطہ، کراپ کیلنڈر اور زرعی کسان ٹی وی سمیت بہت ساری معلومات سے گھر بیٹھے مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :