لاہور،نیب نے پنجاب کے افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا

پولیس افسران پر گجرات میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے کا الزام ، 26 مارچ کو طلب

جمعرات 22 مارچ 2018 22:57

لاہور،نیب نے پنجاب کے افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) نیب نے پنجاب کے افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔ پولیس افسران پر گجرات میں کروڑوں روپے خورد برد کرنے کا الزام ہے جنہیں 26 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیبن ے سی ڈی او رائے اعجاز کو 26 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

رائے اعجاز پرڈی سی او گجرات تعیناتی کے دوران خورد برو الزام ہے اس کے علاوہ نیب نے رائے اعجاز کے والد رائے الحق کو بھی طلب کر لیا ہے جو سابق ایس ایس پی رہ چکے ہیں ۔نیب نے 26 مارچ کو سابق ایس ایس پی کامران مختار کو طلبی کو نوٹس بھیجا ہے جبکہ گجرات میں تعینات سابق4 پولیس اہلکاروں کو بھی طلب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :