بیوی کی خوشی کی خاطر شوہر کی انوکھی قربانی

شوہر نے اپنی نو بیاہتا دلہن کی شادی عاشق سے کروادی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 22 مارچ 2018 23:30

بیوی کی خوشی کی خاطر شوہر کی انوکھی قربانی
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22مارچ 2018ء ):بھارت میں بیوی کی خوشی کی خاطر شوہر نے انوکھی قربانی دے دی۔ شوہر نے اپنی نو بیاہتا دلہن کی شادی عاشق سے کروادی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ اپنی بیوی کی خوشی کی خاطر شادی کے صرف 6 دن بعد ہی اپنی بیوی کی شادی اس کے عاشق کے ساتھ کروادی۔ باسودیپ کا کہنا ہے کہ میری شادی گھر والوں کی خوشی سے تمام رسم و رواج کے مطابق ہوئی ۔

ہم لوگ اچھی زندگی گزار رہے تھت لیکن شادی کے اگلے ہی روز بیوی کے گاؤں سے آنے والے 3 افراد نے سب کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

(جاری ہے)

بیوی کے گاؤں سے آنے والے 3 افراد نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بیوی کے رشتہ دار ہیںکچھ دن رہ کر ان 3 میں سے 2افراد تو چلے گئے لیکن ایک شخص ہمارے ساتھ ہی رہا۔ اس پر نہ صرف مجھے بلکہ محلے داروں کو بھی کچھ شک ہوا اور ایک دن سب نے اس لڑکے کو پکڑ لیا لیکن جب مارنے لگے تو میری بیوی نے خود ہی اعتراف کرلیا کہ یہ شخص میرا عاشق ہے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔

باسودیپ نے کہا کہ تمام صوتحال کو دیکھتے ہوئے میں نے بیوی کی شادی اس کے عاشق سے کروانے کا فیصلہ کیا۔جس کے بعد بیوی کی خوشی کی خاطر شوہر نے انوکھی قربانی دے دی۔ شوہر نے اپنی نو بیاہتا دلہن کی شادی عاشق سے کروادی ۔