موسم گرما میں اگائی جانے والی سبزیوں کی کا شت کا وقت فرور ی تا مارچ ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 23 مارچ 2018 13:03

سلانوالی۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ موسم گرما میں اگائی جانے والی سبزیوں کریلا ،گھیاکدوں، چین کدوں، کالی تور ی، بھنڈ ی تور ی، بیگن ،ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ ،تر اور کھیرا کی کا شت کا وقت فرور ی تا مارچ ہے، موسم گرماکی سبزیاں 20سے 35در جہ سینٹی گریڈ کے دورا ن بہترین نشوونماپاتی ہے، ا س سے ز یا د ہ یہ کم د ر جہ حرارت پر پیداوارمتاثرہوتی ہے ،ان سبزیوں کی کا شت کیلئے اچھے نکا س اورنامیاتی مادے والی ذرخیزمیرازمین مناسب ہوتی ہے ،سبزیوں کی کا شت سے ایک دو ما ہ پہلے گوبر کی گلی سڑ ی کھا د بکھیر کر زمین میں ملاد یں تا کہ گوبر کی کھاد زمین کا حصہ بن جائے ،اچھی پیداوار کیلئے ایسی اقسام کابیج منتخب کیا جا ئے جو کہ ہمار ے موسمی حالات کے مطابق ہو، کیڑ ے مکوڑوں اوربیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہوں اوربیج کی شرح اگا ئو 80فیصد سے کم نہ ہو ں۔

متعلقہ عنوان :