لوبیا کی بہتر پیداوار کیلئے ذرخیز میرا زمین موزوں ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 23 مارچ 2018 13:03

سلانوالی۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ لوبیا ایسی سبزی ہے جس میں لحمیاتی ما د ہ کافی مقدار میں پایاجا تا ہے، لوبیا کی کا شت متعدل گرم آب و ہو ا میں کامیاب رہتی ہے، پنجاب کے آبپاش علاقوں میں لوبیاکی نئی اقسام کو دوموسموںمیں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے، موسم بہار میں اس کی کا شت کا بہترین وقت فرور ی کے آخرتک ہے، فرور ی میں کاشت شد ہ فصل مئی کے شروع میں اوردال کیلئے مئی کے آخر میں تیارہوجاتی ہے ،لوبیا کی کاشت ہر طرح کی ز مین میں کی جاسکتی ہے لیکن ا چھی پیداوار کے حصول کیلئے ذرخیز میرازمین جس میں پانی کے نکا س کا خاطرخوا ہ انتظا م ہو موزوں رہتی ہے، زمین کو مناسب وتر میں 2 سے 3مرتبہ ہل چلا کر ہموارکر لیں اورآ بپاشی کر کے روانی کرد یں ،مناسب و تر میں ایک بو ری ڈ ی ا ے پی کھا د فی ایکڑ ڈال کردو با ر ہ ہل چلائیں اورسہاگہ دے دیں، لوبیا کی موٹے بیج والی اقسام کا 14سے 15گرام بیج فی ایکڑ اورچھوٹے بیج والی اقسام کا 10سے 12کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :