پاکستان کشمیری عوام کی منزل ہے‘ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول

جمعہ 23 مارچ 2018 15:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی منزل ہے۔ پورا کشمیر آزاد ہو کر اس کا الحاق پاکستان کیساتھ ہو گا۔مسلم یوتھ ونگ سٹی صدر ارم قریشی ۔ پاکستان بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجہ میں حاصل ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن ایک ترق یافتہ پاکستان کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اہل پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر ی اور پاکستانی یک جان ہیں۔ تحریک آزادی ہو یا ریاستی عوام کے دیگر مسائل اہل پاکستان نے کشمیریوں کاساتھ دیا ہے۔ ہماری منزل بھی پاکستا ن ہے۔ ایک دن انشااللہ سرنیگر چوک میں پاکستا ن کا پرچم لہراے گئے ۔کشمیریوں کی منزل پاکستان ہی ہیں قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف اور صدر جماعت مسلم لیگ ن شہباز شریف اور راجہ فاروق فاروق حیدر کی قیادت میں کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ہر کشمیر کی منظر پاکستان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :