حضرت مادھو لعل حسینؒ کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کل رسم چادر پوشی سے شروع ہوں گی، لاہور میں عام تعطیل
رسم چادر پوشی کی تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف سید زعیم حسین قادری، سیکرٹری اوقاف اعجاز چوہدری سمیت دیگر شریک ہوںگے
جمعہ 23 مارچ 2018 15:08
(جاری ہے)
حضرت مادھو لعل حسینؒ کے عرس کو ‘میلہ چراغاں‘‘سے منسوب کیا جاتا ہے، اس لئے زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد دربار پر حاضری دے گی اور منتوں کی مناسبت سے چراغاں بھی کیا جائیگا ، تقریبات کا آخری روز سہ پہر تین بجے تک خواتین کے لئے مختص کیا گیا ہے، سوموار کے روز بعد از عشا دعا کیساتھ تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔
پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، عقیدت مندوں کے لئے ایک ہی داخلی راستہ مختص کیا جائے گا۔شاہ حسین لاہوری 1539 ء میں ٹیکسالی دروازے لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام شیخ عثمان تھا جو کپڑا بننے کا کام کرتے تھے۔ مادھولعل حسین کا خاندانی نام ڈھاڈھا حسین تھا۔ ڈھاڈھا پنجاب کے راجپوتوں کی ایک ذات ہے۔ شاہ حسین پنجابی زبان و ادب میں کافی کی صنف کے موجد ہیں۔ وہ پنجابی کے اولین شاعر تھے جنہوں نے ہجر و فراق کی کیفیات کے اظہار کے لیے عورت کی پرتاثیر زبان استعمال کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.