خیبرپختونخواہ کی بڑی سیاسی جماعت کو باقاعدہ طورپر تحریک انصاف میں ضم کردیاگیا

جمعہ 23 مارچ 2018 19:47

خیبرپختونخواہ کی بڑی سیاسی جماعت کو باقاعدہ طورپر تحریک انصاف میں ..
صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) صوابی قومی محاذکو باقاعدہ طورپر تحریک انصاف میں ضم کردیاگیا ،اس فیصلے کا باضابطہ اعلان پارٹی چیئرمین نورزادہ ، جنرل سیکرٹری لیاقت یوسفزئی اور مرکزی وائس چیئرمین اقبال احمد نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر کی موجودگی میں حقانی لائبریری میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا ،جس میں پارٹی کے جائنٹ سیکرٹری حیاء خان اور فنانس سیکرٹری مشتاق کے علاوہ پی ٹی آئی کے ضلعی انور حقداد ،جنرل سیکرٹری میجر(ر) فدا حسین ،اسرائیل شاہ باچہ ،ہاورن خان سابقہ ناظم ،شاہ ولی خان اور عبدالستار وغیرہ نے بھی شرکت کی ، صوابی قومی محاذ کے رہنمائوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات میں حصہ لینے ،اس حوالے سے دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے اورکسی سیاسی جماعت میں اپنی جماعت کو ضم کرنے کیلئے اجلاس کرکے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے متفقہ طور پر پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے پر اتفاق کیا ، انہوں نے کہا کہ 14 اپریل 1999 کو صوابی گرائونڈ میں منعقدہ کنونشن میں پارٹی کی بنیاد اس مقصد کیلئے ڈالی تھی کہ صوابی کو اپنی قیادت مل کر یہاں کے محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے ،جس میں صوابی قومی محاذ نے کامیابی حاصل کی ،جس کے نتیجے میں محاذ کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم خان مرحوم ممبر صوبائی اسمبلی ،محمد جمیل ایڈوکیٹ ضلع کونسل کے نائب ناظم بننے کے علاوہ محاذ کی اتحاد سے ایم این اے عثمان خان ترکئی ،شہرام خان ضلع ناظم اور ایم پی اے منتخب ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت نے ہمیشہ صوابی کی بجائے دیگر اضلاع سے لوگ لاکر یہاں سے ممبران اسمبلی منتخب کرتی رہی جس کی وجہ سے صوابی کی بنیادی مسائل حل نہیں ہوپاتے اورترقی کے حوالے سے صوابی کافی پسماندہ رہا اب چونکہ سپیکر اسدقیصر نے صوابی کے کافی مسائل حل کرکے صوبے سے زیادہ فنڈ یہاں منتقل کیا اسلئے حالات کا تقاضایہی ہے کہ ہم اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرسکے ،19 سال بعد ہمارا خواب پورا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :