مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں -’’یوم پاکستان‘‘ منایا گیا

جمعہ 23 مارچ 2018 19:14

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں -’’ یومِ پاکستان‘‘ منایا گیا سینیٹ ہال میں ’’ یومِ پاکستان-‘‘ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس کو خطاب کرتے ہوئے انگلش لینگوئیج ڈویلپمینٹ سینٹر (ای ایل ڈی سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حبیب الله پٹھان نے کہا کے، آج کا دن منانے کا مقصد اپنے نوجوان نسل کو ملکی تاریخ کے متعلق آگاہی دینا ہے انہوںنے کہا کے قرادادِ لاہور ہی تھی جو آگے چل کر پاکستان کے وجود میں آنے کا سبب بنی اس موقع پر اسٹوڈنٹس افیئرز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر حسین پھلپوتہ نے کہا کے، آج کے دن ہمارے بزرگان نے انگریزوں سے جدا وطن کا مطالبہ کیا تھا انہوںنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے وطن ِ عزیر اس وقت جن مسائل کا شکار ہے اس کے حل کے لئے تعلیم دان، دانشوران، اور باصلاحیت اذہان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

دورانِ تقریب مہران یونیورسٹی میںمطالعہ پاکستان کے استاد جاوید اقبال لاڑک نے طلبہ اور طالبات کو قرادادِ پاکستان کے تاریخی پسمنظر پر لیکچر دیا اس موقع پرجامعہ مہران کے مختلف شعباجات کے طلبہ و طالبات کے مابین تقریری مقابلہ بھی منعقد ہوا، مقابلہ میں حصہ لینے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :