کوئٹہ: 6 سالہ لیگ سپن بالر نے کوہلی اور شین وارن کو بھی دیوانہ بنا لیا

جمعہ 23 مارچ 2018 19:38

کوئٹہ: 6 سالہ لیگ سپن بالر نے کوہلی اور شین وارن کو بھی دیوانہ بنا لیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء)کوئٹہ کے 6 سالہ بچے نے اپنی جادوئی بالنگ سے شین وارن اور ویرات کوہلی کو بھی متاثرکردیا۔چھ سالہ ایلی میکائیل نے چند ماہ میں ہی پانچ مختلف انداز میں لیگ بریک بالنگ کا آرٹ سیکھ کر سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

تیسری جماعت کے طالب علم کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو لیگ سپن کے بادشاہ شین وارن اور رنز مشین ویرات کوہلی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔انٹریشنل سٹار کرکٹرز کی تعریفیں سن کر ننھے کھلاڑی نے بھی چھوٹی عمر میں بڑے خواب دیکھنا شروع کردیے ہیں اور روزانہ دو سے تین گھنٹے اپنے والد او کزنز کے ساتھ گھر پر بالنگ کی پریکٹس کرتا ہے ۔والد کا کہنا ہے کہ ایلی کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے پروفیشنل کوچز کی ضرورت ہے۔۔