لاہور ، خون سفید ہو گیا رسم مہندی کی تقریب کے دوران بھائی نے چھریوں سے پے درپے وار کر کے دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعہ 23 مارچ 2018 20:58

لاہور ، خون سفید ہو گیا رسم مہندی کی تقریب کے دوران بھائی نے چھریوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) مصطفی آباد میں واقع ایک گھر میں رسم مہندی کی تقریب کے دوران بھائی نے چھریوں سے پے درپے وار کر کے دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا بتایاگیا ہے کہ قتل کی اس واردات کے وقت متاثرہ گھر میں ملزم کے چھوٹے بھائی کی مہندی کی تقریب جاری تھی کہ دو بڑے بھائیوں کے درمیان خاندان رنجش پر جھگڑا ہوگیا بات ہاتھا پائی تک پہنچی تو بڑے بھائی امتیاز نے چھریوں کے وار کر کے چھوٹے بھائی شہباز کو زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ قتل کی اس واردات میں ملوث ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقتول شہباز کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :