پاکستانی قوم نے حکومت اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے،

پاکستان خطے کی مضبوط اقتصادی طاقت بن کر ابھر رہا ہے ، وطن عزیز کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنا نے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،گورنر بلوچستا ن محمد خان اچکزئی کاعسکری میلہ کی تقریب سے خطاب

جمعہ 23 مارچ 2018 22:23

پاکستانی قوم نے حکومت اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے بیانیے ..
کوئٹہ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) گورنر بلوچستا ن محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے حکومت اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے، ملکی ترقی کے لئے بد عنوانی اور اقربا پروری کا خاتمہ ضروری ہے ، پاکستان خطے کی مضبوط اقتصادی طاقت بن کر ابھر رہا ہے اور وطن عزیز کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنا نے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کوپولو گرائونڈ کوئٹہ کینٹ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہو نے والے عسکری میلہ سے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، وزیر مملکت جام کمال عالیانی،سینیٹر احمد خان ،صوبائی وزراء میر عاصم کر د گیلو،شیخ جعفر مندوخیل ،طاہر محمود خان ،آغا محمد رضا،حاجی اکبر آسکانی،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم،آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ،وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر جاوید اقبال سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریب میں ملی نغمے،نیزہ بازی،پارکور، کراٹے کے عملی مظاہرے بھی پیش کئے گئے جبکہ آرمی ایوی ایشن کے جہازوں اور ہیلی کاپٹرز نے مہمانوں کو فلائی پاسٹ بھی پیش کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان محمد خا ن اچکزئی نے کہا کہ 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے پاکستان بر صغیر کے مسلمانوں کے لئے پرامن ملک کے طور پر بنا یا گیا ،انہوں نے کہا کہ پا کستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کا ساتھ دیا ہے اس سے انتہا پسندانہ بیانیے کی بنیادیں اکھڑ گئی ہیں اور پا کستان پائیدار امن کی طرف گامزن ہے ،انہوں نے کہا کہ 23مارچ کا دن ہم سے تقاضہ کر تا ہے کہ ہم ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر اجتما عی سوچ اپنائیں اور ملک کی خوشحالی کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں ہم کسی قیمت پر وطن عزیز پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے وطن عزیز کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنانے کے لئے دیانت داری سے سماجی ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہونگی ۔

گورنر محمد خان اچکزئی نے مزید کہا کہ بد عنوانی اور اقربا پروری جیسے غلط کاموں سے اجتنا ب کرتے ہوئے ملک کے کی ترقی کے لئے خلوص نیت سے کام کر نا ہوگابلوچستان کے عوام حکومت اورسکیورٹی فورسز کے تعاون سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے ،برسوں کی کوششیں رنگ لارہی ہیں اورقومی اتفا ق رائے سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور خوشحال و مستحکم بلوچستان کی بنیاد رکھی جاری ہے،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے تابناک مستقبل کے لئے ہمیں اتحاد ،ایمان ،نظم و ضبط کو اپنا شعار بنانا ہوگا ۔انہوں نے افواج کے عزم پر بھی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :