سرفراز کا بڑا اعزاز

سرفراز احمد ستارہ امتیاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر

جمعہ 23 مارچ 2018 23:16

سرفراز کا بڑا اعزاز
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 23مارچ2018ء ) :سرفراز کا بڑا اعزاز،سرفراز احمد ستارہ امتیاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ملک کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ یعنی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاؤس میں 30 سالہ سرفراز احمد کو ستازہ امتیاز سے نوازا۔اس موقع پر نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ایوارڈ ملنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے فخر کا موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :