نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پرمبنی ہیں، ان کا جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں، اگر نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی
میاں محمد ندیم ہفتہ 24 مارچ 2018 11:35
(جاری ہے)
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ نوازشریف پارٹی قائد اور شہبازشریف صدر ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہورہے تھے اور اب بھی ہوں گے، ان فیصلوں میں نوازشریف کی رائے کی اہمیت ہوتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی، نہ فوجی حکومتوں میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوئی اور نہ آج کوئی کرسکتا ہے، اس سے پہلے بھی نوازشریف کو ہائی جیکر ٹھہرایا گیا ہے اور آج بھی ممکن ہے کہ عدالتیں ایسا فیصلہ کردیں، جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں، نوازشریف پہلے بھی جیل میں رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ شہباز شریف پارٹی صدر اور نوازشریف قائد ہوں گے، پارٹی فیصلوں میں نواز شریف کی رائے کی اہمیت ہوتی ہے، فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہورہے تھے اور اب بھی ہوں گے، کسی جوڈیشل مارشل لاءپریقین نہیں رکھتا اور اداروں میں کوئی تصادم نہیں، ہماری حکومت مدت پوری کرے گی اور دو ماہ میں الیکشن ہوجائیں گے، این آر او قسم کی کوئی چیز نہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے کی ہے نہ آج کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس سے پہلے بھی مشرف دورمیں پارٹی چلاتے رہے ہیں،لوگوں نے جیل میں رہ کرالیکشن جیتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ نہ فوجی حکومتوں میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوئی اورنہ آج کوئی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے نوازشریف کو ہائی جیکر ٹھہرایا گیا، آج بھی ممکن ہے کہ عدالتیں ایسا فیصلہ کر دیں، اس طرح کے فیصلوں سے نوازشریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ نوازشریف پارٹی قائد اور شہبازشریف صدر ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہورہے تھے اور اب بھی ہوں گے، ان فیصلوں میں نوازشریف کی رائےکی اہمیت ہوتی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور کے سندر انڈسٹریل ایریا میں پہلے سی سی وی کیبل پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی سی وی پلانٹ ملک کا پہلا جدید ترین پلانٹ ہے، اس پلانٹ سے کیبل انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت آج کے مسائل ہی نہیں، مستقبل کے مسائل بھی حل کر رہی ہے، نوازشریف کا وژن تھا، جس کے نتیجے میں یہ منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.