5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت مونگ پھلی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے ،زرعی ماہرین

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:49

فیصل آباد۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت مونگ پھلی کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذا کاشتکار 15 اپریل تک مونگ پھلی کی کاشت ، 90فیصد سے زیادہ اگائو کا حامل خالص بیج اور گریوں کے اوپر والے گلابی رنگ کے باریک صحیح سلامت چھلکے کا بیج استعمال کرتے ہوئے بروقت کاشت مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

اگر بیج پرانا ہو ، پھلیوں سے دانے زیادہ دیر پہلے نکلے ہوئے ہوں یا گریوں کے اوپر والا گلابی رنگ کاباریک چھلکا صحیح سالم نہ ہو اور بیج ٹوٹاہواہو تو اس کے اگنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ شرح بیج 50کلوگرام پھلیاں یا 30کلوگرام گریاں فی ایکڑ رکھنا ضروری ہے تاکہ پودوں کی فی ایکڑ مطلوبہ تعداد 60 سے 65ہزار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔