اچھی نسل کے سانڈرکھنے والوں کو بھی محکمانہ دھارے میں لایا جائے، ماہرین لائیو سٹاک

ہفتہ 24 مارچ 2018 13:49

فیصل آباد۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء)ماہرین لائیو سٹاک نے کہاہے کہ جانوروں میں مصنوعی نسل کشی کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ایکسٹینشن سروسز میں نئی روح پھونکنا ہوگی جبکہ اچھی نسل کے سانڈرکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں بھی محکمانہ دھارے میں لایا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

جانوروں کے علاج معالجہ اور بہتر پیداوار کیلئے پرائیویٹ شعبہ کو بھی آگے آناہوگاکیونکہ پوری دنیا میں یہ شعبہ پرائیویٹ ہاتھوں میں آگے بڑھ رہا ہے۔

یونیورسٹی کی آراء اور تجاویز کو حکومتی سطح پر مکمل پذیرائی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری کوشش سے پورے صوبے میں ماڈل کیٹل مارکیٹس میں اچھی سروسز کے ساتھ خریدار اور فروخت کنندہ کو ٹھیکیداروں کے چنگل سے نجات دلا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی نسل کے جانور پالنے والوں کی قومی سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہئے تاکہ دوسرے کسانوںمیں بھی اچھے جانوروں اور بہترپیداوار کیلئے رغبت پیدا ہو۔