اوپن یونیورسٹی کے جینڈر اینڈویمن سٹڈیز کورسسز ورکشاپس16اپریل کو شروع ہوں گی

پشاور ،ْ لاہور ،ْ کراچی ،ْڈیرہ غازی خان ،ْ گجرانوالہ ،ْ میر پور ،ْ فیصل آباد ،ْملتان اور مظفر آباد ریجنز کے طلباء و طالبات اپنے اپنے ریجنز میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان ورکشاپس میں شرکت کریں گے

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز کے زیر اہتمام پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز پروگراوم کے پہلے سمسٹر )خزاں 2017 (کی کورسسزورکشاپس 16۔اپریل سے شروع ہوں گی جو 21۔اپریل تک جاری رہیںگی۔ پہلے سمسٹر میں پیش کئے جانے والے کورسسز میں 4641۔

سائیکالوجی آف جینڈر ،ْ 4642۔لائف سپین آف وویمن:سائیکالوجیکل کنٹیکسٹ ،ْ 4643۔پاکستانی خواتین کا شاعری ادب میں کردار ،ْ 4644۔پاکستانی خواتین کا نصری ادب میں کردار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور ،ْ لاہور ،ْ کراچی ،ْڈیرہ غازی خان ،ْ گجرانوالہ ،ْ میر پور ،ْ فیصل آباد ،ْملتان اور مظفر آباد ریجنز کے طلباء و طالبات اپنے اپنے ریجنز میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان ورکشاپس میں شرکت کرسکیں گے جبکہ باقی تمام ریجنز کے طلباء و طالبات اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس کے ڈبلیو ایم ذکی آڈیٹوریم میں پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیزکی ورکشاپس میں شرکت کریں گی-ورکشاپس میں شرکت کے اہل تمام طلباء و طالبات کو ڈاک کے ذریعہ اطلاعاتی خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں-پی جی ڈی /ایم ایس سی جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیزکے ان ورکشاپس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈاکٹر رفعت حق ،ْ چئیرپرسن ،ْ ڈپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ویمن سٹڈیز سے بالمشافہ یا ان کے فون نمبرز 051-9250079اور 051-9057856پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :