بھارت میں پانچویں جماعت کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد خوفناک انداز میں قتل کردیا گیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:56

بھارت میں پانچویں جماعت کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد خوفناک انداز ..
آسام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) بھارتی ریاست آسام میں ایک کم سن بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام کے وسطی ضلع ناگاؤں میں گاؤں دھانیا بھیٹی لالونگ کی رہائشی پانچویں جماعت کی طالبہ کو3 ملزمان نے اس کے گھر میں اجتماعی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

واقعہ کے وقت بچی اپنے گھر میں اکیلی تھی ،ْ اسے شدید زخمی حالت میں ناگاؤں کے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

متعلقہ عنوان :