مظفر آباد ، علاقائی عوامی صورتحال کے پیش نظر قومی مفادات،اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے کیلئے خصوصی آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا اعلان کردیاگیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء)وادی لیپا کرناہ نام کی تبدیلی سے پید اہونے والی علاقائی عوامی صورتحال کے پیش نظر قومی مفادات،اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے کے لیے خصوصی آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا اعلان کردیاگیا،اے پی سی میں چوبیس دیہاتوں کی دونوں یونین کونسلوں سے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ زعماکو مدعو کرنے کے لیے باقاعدہ دعوت نامہ جاری کئے جائیں گے ،اس بات کا اعلان گزشتہ روز آل پارٹیز الائنس کے رہنماؤں شوکت جاوید میر ،منصور عالم قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نسل درنسل اخوت اخلاص رواداری ،وفاداری،شائستگی ،فوداری،بھائی چارے سے زندگیاں بر کرنے والے عوام کو ہمارے ہوتے ہوئے کوئی طرم خان منقم نہیں کرسکتا اسیا باوقار حل نکالیں گے جو تمام لوگوں کے لیے قابل قبول ہوگا،شوکت جاوید میر،منصور عالم نے لیپہ کرناہ کی سیاسی مذہبی،سماجی،تاجر،طلباء،سرکاری،صحافتی،وکلاء،تنظیموں،سول سوسائٹی،سے اپیل کی کہ وہ بردباری،صبر،برداشت،عزت و احترام کے رشتوں کو ملحوظ خاطر رکھیں اور جزبات پر قابوپائیں بزرگ ہماری رہنمائی اور نوجوان نسل معاونت کرے ہم کبھی بھی پانی پت کا میدان شہیدوں،غازیوں کی سرزمین وادی لیپاکرناہ کو نہیں بننے دیں گے ۔

(جاری ہے)

شوکت جاویدمیر ،منصور عالم نے کہا کہ اٹھارہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر ہونے والی انڈر سٹیڈنگ کی خلاف ورزی اور بدعہدی کرنے والوں سے اب کوئی بات نہیں ہوسکتی اے پی سی کی سفارشات کے بعد وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے مل کر عوامی خواہشات پر عمل درآمد کروانا ہمار ی ذمہ داری ہے خلوص نیت سے شروع کیے جانے والے ہرکام میں اللہ پاک کی رحمت نازل ہوتی ہے۔