جنسی تعلیم کے نام پر این جی او کے کالے کرتوت

بچیوں کو فحش فلمیں دکھا کر ان سے نازیبا حرکتیں بھی کی گئی،والدین سراپا احتجاج

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 22:43

جنسی تعلیم کے نام پر این جی او کے کالے کرتوت
محراب پور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24مارچ2018 ء): جنسی تعلیم کے نام پر این جی او کے کالے کرتوت سامنے آ گئے۔محراب پور میں پرائمری سکول کی بچیوں کو فحش فلمیں دکھا کر ان سے نازیبا حرکتیں بھی کی گئی،والدین سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیلات کے مطابق جب سے زینب زیادتی کیس کا واقعہ سامنے آیا ہے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

کہیں اس حوالے سے قانون سازی کا شور ہے تو کچھ لبرلز جنسی تعلیم کو اس کا حل قرار دے رہے ہیں مگر وہ جنسی تعلیم کتنی محفوظ ہو گی یہ ابھی تک سوالیہ نشان ہے،ایسا ہی ایک واقعہ سندھ کے شہر محراب پور مٰیں پیش آیا جہاں پرائمری سکول کی بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

محراب پورکے نواحی علاقہ ٹنڈوکرم خان نظامانی میں میں سرکاری پرائمری اسکول کی بچیوں کو جنسی ہراساں کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، سافکو نامی این جی او نے لڑکیوں کوایک کمرے میں اکٹھا کرکے انہیں غیراخلاقی فلمیں دکھائیں۔یہی نہیں ان کمسن لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکتیں بھی کی گئیں، واقعہ کے خلاف بچیوں کے والدین نےاحتجاج کیا۔محکمہ تعلیم سندھ نے واقعے کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔