لڑکوں کی چھیڑ چھاڑ سے تنگ 12ویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کر لی

اتوار 25 مارچ 2018 14:20

لڑکوں کی چھیڑ چھاڑ سے تنگ 12ویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کر لی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) بھارت میں لڑکوں کی چھیڑ چھاڑ سے تنگ آکر 12جماعت کی طالبہ نے خودکشی کر لی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بختاورپور گاوں میں 12 ویں کلاس کی طالبہ نے خودکشی کر لی ہے، پولیس کے مطابق طالبہ نے گھر میں پنکھے سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

جائے حادثہ سے ملنے والے خودکشی نوٹ میں لڑکی نے اپنی موت کا ذمہ دار آس پاس کے لڑکوں کو قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :