جاوید ہاشمی نے پرویز خٹک پر سنگین الزام عائد کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 مارچ 2018 17:01

جاوید ہاشمی نے پرویز خٹک پر سنگین الزام عائد کر دیا
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2018ء) سینئیر سیاست دان جاوید ہاشمی نے وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک اور اس کے کزن نے لڑکیاں اٹھائیں اور پھر وہ لڑکیاں ہم نے باز یاب کروائیں۔تفصیلات کے مطابق سینئیر سیاست دان جاوید ہاشمی کی اپنے مخالفین پر سیاسی گولہ باری جاری ہے۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے سیاسی مخالفین کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

جاوید ہاشمی کی توپوں کا رخ خاص طور پر پی ٹی آئی کی جانب ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید ہاشمی نے ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک پر سنگین نوعیت کا الزام عائد کیا ہے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اور اس کے کزن نے لڑکیاں اٹھائیں اور پھر وہ لڑکیاں ہم نے باز یاب کروائیں۔