مریدکے ‘چھ سالہ ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ملزم بابر راسپوٹین نکلا کئی معصوم کلیوں سے زیادتی کا انکشاف

اتوار 25 مارچ 2018 19:10

مریدکے ‘چھ سالہ ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) مریدکے کی آبادی چوہڑہ میں چھ سالہ ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم بابر راسپوٹین نکلا کئی معصوم کلیوں سے زیادتی کرنے کے انکشاف کردئے ملزم موبائل فون اور موبائل فونز شاپس کے باہر ایل سی ڈی سنٹرز سے بلیو فلموں کے زریعے شیطان بنا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مریدکے صدر کی آبادی چوہڑہ میں چھ سالہ معصوم بچی ایمان فاطمہ کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم بابر نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف کرکے معاشرے کیلئے لمحہ فکر پیدا کردیا ہے اور بتا دیا ہے پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ ہو موبائل فون پر دن رات نیٹ پیکیج معاشرے اور نئی نسل کو کس طرف لے جارہے ہیں معاشرے میں ہونے والے سنگین جرائم موبائل فونز کی پیداوار ہیں کمسن ایمان فاطمہ کا ملزم بابر عرف للی راسپوٹین نکلا ہے اس درندے نے کئی کمسن بچیوں کو حوس کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے موبائل فون نیٹ کے زریعے بلیو فلمیں دیکھتا جبکہ موبائل فون شاپس کے باہر لگی ایل سی ڈی شاپس سے بلیو فلمیں حاصل کرتااور ایک چروایے سے درندہ بن گیا آخر کار پکڑا گیا پولیس کے مطابق ملزم کو کمسن بچی ایمان فاطمہ کی والدہ کو لالچ دے کر پکڑا گیا کہ کسی پر شک کریں ملزم پکڑائیں گی تو وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف پانچ لاکھ روپے انعام دیں گے جس پر ایمان فاطمہ کی ماں نے ملزم کی نشاندہی کی جو عام لوگوں میں پھر رہا تھا پولیس یوں کامیاب ہوگئی ڈی پی او شیخوپورہ نے مریدکے صدر پولیس کو بہترین کارکردگی پر جہاں ایک لاکھ روپے انعام تعریفی سرٹیفکیٹ دیا ہے وہاں والدین سے اپیل بھی کی ہے اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ارد گرد کے ماحول پر بھی نظر رکھیں کہیں بابر عرف للی جیسا درندہ موجود نہ ہو اور انکے بچے غیر محفوظ ہوں۔

متعلقہ عنوان :