تجزیہ کارعامرلیاقت نےخادم رضوی کےساتھ اپنا چہرہ بھی بے نقاب کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 مارچ 2018 20:52

تجزیہ کارعامرلیاقت نےخادم رضوی کےساتھ اپنا چہرہ بھی بے نقاب کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء اور سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ کے نام پرکھیل کھیلا جارہا ہے،انہوں نے خادم رضوی کااصل چہرہ بے نقاب کردیا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہداء کالہوسوال کررہا ہے۔آپ لوگوں کوماں بہن کی گالیاں دے کراس سے باہرنہیں نکل سکتے۔

آپ نے کیا کیا ہے؟کیا آج تک شہداء کی جے آئی ٹی بنائی گئی؟ میرا سوال یہ ہے کہ ان کے قتل کاذمہ دار کون ہے؟ قاتلوں کوکیفرکردار تک کیوں نہیں پہنچایا گیا۔ختم نبوت ﷺ کے نام پربہت بڑا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ قانون میں ترمیم کرنے والے آج تک بے نقاب نہیں ہوئے۔عامر لیاقت نے بتایا کہ خادم رضوی کے دھرنے سے پہلے رانا ثناء اللہ کوختم نبوت کاغدار کہا گیا۔

(جاری ہے)

دھرنے سے پہلے خادم رضوی رانا ثناء اللہ کے سخت مخالف تھے فیض آباد دھرنے کے اچانک بعد ان کا مئوقف تبدیل ہوگیا۔ پھر 6 نومبر سے پہلے خادم رضوی کے نمائندے پیرافضل قادری کی رانا ثناء اللہ سے سیون کلب میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں انہوں نے رانا ثناء اللہ کوکلیئرکردیا۔اس کے ساتھ ہی خادم رضوی کا اچانک مئوقف تبدیل ہوگیا اور رانا ثناء اللہ کے خلاف ایک بات بھی نہیں کی۔

اس طرح توگورنرسلمان تاثیربھی مجرم نہیں تھا۔وہ بھی باربار اپنے ایمان کی صفائیاں دیتا رہا تھا۔عامر لیاقت نے خادم رضوی کے لہجے پرکہاکہ آپ کی گندی گندی باتوں کے باعث آپ کے خطاب اور تقریروں پرپابندی لگائی گئی ہے۔واضح رہے ڈاکٹر عامر لیاقت کے ٹی وی پروگرام پربھی سینئرتجزیہ کاروں اور سیاستدانوں پرزبان تراشی اوربے بنیاد الزامات عائد کرنے کے باعث پابندی لگائی گئی تھی۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :