ْ’’کراچی کے کباب کھانا مت بھولیں‘‘…وزیراعلیٰ کا پرمزاح ٹویٹ میں غیرملکی کھلاڑیوں کو مشورہ

اتوار 25 مارچ 2018 21:10

ْ’’کراچی کے کباب کھانا مت بھولیں‘‘…وزیراعلیٰ کا پرمزاح ٹویٹ میں ..
لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء)وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف کی طرف سے پی ایس ایل تھری میں حصہ لینے والے غیرملکی کھلاڑیوں کو ٹویٹ میں پر مزاح انداز میں کراچی کے لذیذ کباب کھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کراچی آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ بندو خان کے کباب کھانا مت بھولیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ آج کرکٹ سے محبت کے جذبے نے خوف پر غلبہ پا لیا۔ انہوں نے پی ایس ایل تھری کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کراچی کے شہریوں کا حق میزبانی ادا کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے 9 سال کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی کے آباد ہونے پر بے حد خوشی ہے اور یہ لمحہ شکر کا لمحہ ہے۔