ایسٹر کی آمد کے سلسلہ میں پام سنڈے کا جشن ،ْ مذہبی رسومات کی ادائیگی

اتوار 25 مارچ 2018 23:10

سیالکوٹ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء)ایسٹر کی آمد کے تہوار کو شایانِ شان طریقہ سے منانے کیلئے پام سنڈے کا جشن منایا گیا اور مذہبی رسومات ادا کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے تمام چھوٹے بڑے چرچز اور تحصیلوں پسرور،سمبڑیال، ڈسکہ سمیت تمام گرجہ گھروں کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا ۔

(جاری ہے)

پام سنڈے کے حوالے سے جلوس نکالے گئے اور عقیدت مندوں نے ہاتھوں میں کھجوروں کی ڈالیاں لہرا کر ایسٹر کے پاک ہفتے کو ویلکم کیاگیا اس موقع پر تمام گرجا گھروں میں ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔پام سنڈے کے مو قع پراپنے پیغام میں چیئر مین کرسچن تھنکرزفورم جاوید گل نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے جن اقدار کو فروغ مل رہا ہے