سابق روسی جاسوس پر ہونے والے کیمیائی حملے کے رد عمل میں ماسکو حکومت کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان متوقع

اتوار 25 مارچ 2018 23:50

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) برطانیہ میں ایک سابق روسی جاسوس پر ہونے والے کیمیائی حملے کے رد عمل میں ماسکو حکومت کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ برطانیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ سابقہ روسی جاسوس سیرگئی سکریپل اور ان کی بیٹی پر ہونے والے کیمیائی حملے میں روس ملوث تھا۔ فرانسیسی صدر امانویل ماکروں نے یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس میں کہا کہ روسی ساختہ زہریلے مادے کے ذریعے سکریپل پر حملہ یورپی سلامتی پر حملہ تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس تناظر میں روس میں تعینات یورپی یونین کے سفیر کو بھی واپس بلایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :