شمالی کوریا عالمی تنہائی کا شکار ہے، اس صورت حال میں اس سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے،سابق امریکی صدر باراک اوباما

اتوار 25 مارچ 2018 23:50

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جس انداز کی عالمی تنہائی کا شکار ہے اس صورت حال میں اس سے مذاکرات آسان نہیں ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو ٹوکیو میں ایک غیرسرکاری تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ شمالی کوریا کو اس وقت کوئی رعایت دینا ممکن نہیں اور ایسی صورت حال میں اس کے ساتھ مذاکرات میں کوئی بڑی پیش رفت مشکل ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام روکنے کی کوششیں آسان نہیں تاہم چین، جنوبی کوریا اور جاپان سمیت عالمی برادری دباؤ ڈالے تو بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقوام کو انفرادی کوششوں کی بجائے اس سلسلے میں مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :