سیاستدانوں کے مستقبل کا حال بتانے والے منظور وسان کی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے پشین گوئی غلط ثابت ہو گئی،جاوید میانداد بازی لے گئے

پیر 26 مارچ 2018 14:06

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان کی پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے سے کی گئی پیشین گوئی غلط ثابت ہوگئی جبکہ لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کی پیشین گوئی درست ثابت ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منظور وسان جو کہ اپنی سیاسی پیشین گوئیوں کے حوالے سے بہت مشہور ہیں ،وہ اکثر وبیشتر سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کے مستقبل کے حوالے سے بیانات دیتے رہتے ہیں نے اس بار سیاست کے حوالے سے نہیں بلکہ کرکٹ کے حوالے سے پیشین گوئی کی تھی ۔

ان کا پی ایس ایل کے فائنل سے قبل کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم کامیاب ہوگی لیکن منظور وسان کی یہ پیشین گوئی غلط ثابت ہوئی ۔پی ایس ایل کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیتا جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد نے پیشین گوئی کی تھی کہ پی ایس ایل کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم جیتے گی جو کہ درست ثابت ہوئی ۔