روس میں آتشزدگی سے مرنے والوں* کی تعداد 64 ہو گئی

پیر 26 مارچ 2018 16:56

روس میں آتشزدگی سے مرنے والوں* کی تعداد 64 ہو گئی
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) روس کے شہر کیمورافو کے ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ سولہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے نے حکام کا حوالیہ دیتے ہوئے بتایاکہ سائبیریا میں کوئلے کی کان کنی کی وجہ سے مشہور اس شہر میں ہوئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز پیش آنے والے اس حادثے کے بعد امدادی اور ریسکیو کا کام پیر کے دن بھی جاری ہے۔ فوری طور پر اس آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :