دنیا کے بہترین ائیرپورٹس کی فہرست میں دبئی ائیرپورٹ بہتر نمبر حاصل کرنے میں ناکام

پیر 26 مارچ 2018 18:08

دنیا کے بہترین ائیرپورٹس کی فہرست میں دبئی ائیرپورٹ بہتر نمبر حاصل ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) دنیا کے 100 بہترین ہوائی اڈوں میں مدینہ منورہ کاائیر پورٹ عرب ممالک میں 5 ویں نمبر پر منتخب کر لیا گیا۔ سعودی اخبار کے مطابق سویڈن میں منعقدہ مقابلہ جس میں 100 ممالک کے 7ہزار سول ایوی ایشن کے کارکنوں نے شرکت کی تھی ، 300 سے زائد ر طیارہ سازی کے ماہرین شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

مقابلے میں 5 عرب ممالک کے ائیر پورٹوں کو بہترین ہوائی اڈوں میں شمار کیا گیا جن میں عرب ممالک کی فہرست میں دبئی ائیر پورٹ دوسرے نمبر پر جبکہ دنیا میں 23 ویں نمبر پر رہا ۔ ابوظہبی تیسرے نمبر جبکہ عالمی سطح پر 53 ویں نمبر ، بحرین کا ہوائی اڈا عرب ممالک کی فہرست میں چوتھے جبکہ عالمی سطح پر 73 اور مدینہ منورہ کا ائیر پورٹ 5 ویں جبکہ عالمی سطح پر 93 نمبر پر رہا ۔

متعلقہ عنوان :