مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلئے لاس اینجلس میں کار ریلی کا اہتمام

پیر 26 مارچ 2018 18:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) امریکہ کے شہرلاس ینجلس میں مقیم کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک کارریلی کا اہتمام کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریلی لاس اینجلس میں ڈاک ویلر سٹیٹ بیچ سے شروع ہوکر کئی شہروں سے گزرتی ہوئی سینٹامونیکا پیئر پر ختم ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی نے تقریباً تیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ ریلی کے شرکاء نے لوگوں میں کشمیری عوام کی حالت زار کے بارے میں تحریری مواد تقسیم کیا۔ریلی میں شریک ایک شخص نے صحافیوں کو بتایا کہ ریلی کو لوگوں میں بڑی پذیرائی ملی ہے جو اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بے خبر تھے۔ ریلی کے منتظمین نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام جاری رکھیں گے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میںامریکیوں کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :