یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر کی تقرری کے سلسلہ میں وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی زیر صدارت اجلاس

پیر 26 مارچ 2018 19:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء)وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی آف بلتستان (سکردو) کے وائس چانسلر کی تقرری کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کی جو کہ پیر کو یہاں وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان یونیورسٹی سکردو کے وائس چانسلر کی تقرری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گلگت بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری بارے اشتہار کا مواد بھی پیش کیا گیا جس کے بارے میں فیصلہ ہوا کہ30 مارچ درخواست دینے کی آخری تاریخ ہو گی اور جس کے بعد درخواست دہندگان میں سے اہل افراد کے نام شارٹ لسٹ کئے جائیں گے۔ اجلاس میں وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹری پیر بخش جمالی، سابق وفاقی سیکرٹری جی سکندر، سابق آئی جی پولیس افضل شگری، سابق وفاقی سیکرٹری اور ممبر ایف پی ایس سی کی بتول قریشی اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے شرکت کی۔