جان بولٹن اسرائیل کو ایران پر حملے کے لئے اکساتے رہے۔ سابق اسرائیلی وزیر دفاع

پیر 26 مارچ 2018 20:25

جان بولٹن اسرائیل کو ایران پر حملے کے لئے اکساتے رہے۔ سابق اسرائیلی ..
بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) اسرائیل کے سابق وزیر دفاع جان شاول موفاز نے کہا ہے کہ امریکا کے قومی سلامتی کے نو منتخب مشیر جان بولٹن اقوام متحدہ میں بطورامریکی مندوب کی تعیناتی کے دوران اسرائیل کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی اخبار کے مطابق 2002ئ سی2006ئ تک وزیر دفاع کے عہدے پر تعینات رہنے والے جان شاول موفاز نے تل ابیب میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ جان بولٹن کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن سابق صدر جارج بش جونیر کے عہدے دوران جان بولٹن اسرائیلی قیادت کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر اکساتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ جان بولٹن نے چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے کی ڈٹ کر مخالفت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :