جی سی یومیںتین روزہ 23ویں پارلیمانی مباحثہ کا انعقاد

پیر 26 مارچ 2018 21:29

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں مجلسِ مباحث کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ 23ویں پارلیمانی مباحثہ کا انعقاد کیا گیا،52تعلیمی اداروں کے بہترین مقررین کے مابین مختلف موضوعات پر دلائل کی جنگ ہو ئی۔مقابلے کے آخری روز ’’یہ ایوان مکمل automationکی حمایت کرتا ہے‘‘ کے موضوع پر مباحثہ ہوا۔

(جاری ہے)

تقریری مقابلوں میں پروفیسر خالد آفتاب ٹرافی فائنل میں لمز نے جیت لی۔لمز کے طحہٰ مسعود بہترین انگریزی مقرر قرار پائے اور انہیں سید محمد علی عباس شیلڈ سے نوازا گیا،بہترین اردو مقرر کا اعزاز ایف سی سی یونیورسٹی کی حدیقہ رحمان نے حاصل کیا۔نامور اولڈ راوئین حمزہ اعجاز تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے طلباء میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیئے۔