بلوچستان ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیاتوال کو نوٹس جاری کردیا

پیر 26 مارچ 2018 23:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیاتوال کو نوٹس جاری کردیا، پیر کو بلوچستان ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال کی نامزدگی کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار رکن صوبائی اسمبلی مولانا عبدالواسع کی جانب کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ اور نور جان بلیدی نے کیس کی پیروی کی دواران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ موجودہ اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کو بھی نوٹس جاری کیا جائے عدالت نے عبدالرحیم زیاتوال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :