حکمرانوں نے ہمیشہ یہاں کے عوام کی حقوق سے محروم رکھ کر پسماندہ کرنے کی کوشش کی ،بلوچستان نیشنل پارٹی

انتقامی کارروائیوں کی بنیاد پر قدیم ترین بلوچ علاقوں کو ترقیاتی اور دیگر منصوبوں پر نظرانداز کیا،رہنمائوں کاخطاب

پیر 26 مارچ 2018 23:08

پنجپائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیشہ یہاں کے عوام کی حقوق سے محروم رکھ کر پسماندہ کرنے کی کوشش کی اور کبھی بھی یہاں کے عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی جب تک بلوچ اور بلوچستانی عوام عوام کی حقیقی واحق و اختیار حق احاکمیت اور سائل وسائل پرواحق و اختیار اور حق حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا جائیگا اس وقت تک یہاں کے مسائل کسی بھی صورت میں حل نہیں ہونگے سابقہ حکمرانوں نے انتقامی کارروائیوں کی بنیاد پر قدیم ترین بلوچ علاقوں کو ترقیاتی اور دیگر منصوبوں پر نظرانداز کیا پارٹی کسی بھی صورت میں یہاں کے عوام کے ساتھ روا رکھے گئے جاری ناروا پالیسیوں کو تن و تنہا نہیں چھوڑینگے اور نہ حقوق کی جدوجہد کیلئے خاموشی اختیار کرینگے ان خیالات کا اظہار بی این پی کوئٹہ کے زیر اہتمام جاری یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں تحصیل پنجپائی کے کلی سردار شادینزئی ، کلی میر محمد خان سمالانی ودیگر علاقوں میں منعقدہ تنظیم کاری کے سلسلے میں عوامی اجتماعات اور کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محی الدین لہڑی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی ، حاجی فاروق شاہوانی ، میر محمد اکرم بنگلزئی ، غلام مصطفیٰ سمالانی ، سردار زادہ فیصل جان سمالانی ، گنیش لال راجپوت ، ماسٹر یار محمد، نور خان کھیازئی ،حاجی محمد عارف محمد حسنی ، فضل رئیسانی ، اسرار اللہ سمالانی،اسرار بلوچ ڈاکٹرنوروز خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچ اور بلوچستانی عوام کے حقیقی مسائل اور قومی ایشوز کے حل اور حکمرانوں کی توجہ مبذول کرانے کیلئے سیاسی جمہوری حوالے سے آواز بلند کی اور یہاں کے عوام کی غصب شدہ حقوق کیلئے جدوجہد کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیااور یہ ثابت کیا کہ پارٹی حقیقی معنوں میں یہاں کے عوام کے مسائل کی خاتمے کیلئے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

سابقہ حکمرانوں نے اپنے گروہی اور ذاتی مفادات اور کرپشن کابازار گرم کرنے کی خاطر یہاں کے عوام کی مسائل پر مجرمانہ خاموشی اختیارکی یہ عناصرعوام کی گرفت سے کسی بھی صورت بچ نہیں پائینگے اور عوام انھیں آنے والے الیکشن میں مکمل طور پر مسترد کریگی ۔سابقہ حکمرانوں نے یہاں کے عوام کی رائے کو اہمیت نہیں دی اور ہر جگے پر اپنے گروہی اور ذاتی مفادات کیلئے بات کی انہوں نے کہا کہ اگر حکمران سنجیدگی اور حقیقی معنوں میں یہاں کے عوام کے حقوق کیلئے بات کرتے تو آج بلوچستان میں کوئی بحرانی کیفت نہیں ہوتی اور عوام کے مسائل کافی حد تک حل ہوتے آنے والے الیکشن بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور عوام کے اعتماد کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائینگے پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ وقت و حالات کی ضرورت کہ بلوچستانی عوام بی این پی کی پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنے غصب شدہ قومی حقوق کی جدوجہد کیلئے متحد ہوجائے بلوچستان اور بلوچستانی عوام کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بی این پی کی پلیٹ فارم کو مضبوط کرنا ہوگا آج پنجپائیکے علاقوں میں پسماندگی اور بنیادی ضروریات زندگی کی فقدان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پنپجائی کو بھی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ترقیاتی منصوبوں سے نظر انداز کیا اور آج ان علاقوں میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی پذیرائی عوامی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے باشعور عوام جوکہ گذشتہ کئی سالوں سے پارٹی کے سہ رنگہ پرچم کے تلے متحد و منظم قومی جدوجہد اور اپنے بقاء شناخت تہذیب و تمدن سلامتی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔

اس موقع پر پنجپائیکے علاقوں کے مختلف یونٹوں کا قیام عمل میں لایا گیا اور منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو فعال اور مقبول بنانے کیلئے اپنے بھر پور سیاسی متحرک کردار ادا کرنے کیلئے کسی قسم کی جدوجہد اور قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پارٹی کو پنپجائی میں فعال رکھ کر جدوجہد کو آگے بڑھائینگے ۔

متعلقہ عنوان :