سندھ بلوچستان کے معروف بزرگ حضرت میاں محمد کامل کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک درگاہ عالیہ کٹبار شریف میں اختتام پذیر ہوگیا

پیر 26 مارچ 2018 23:08

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) سندھ بلوچستان کے معروف بزرگ حضرت میاں محمد کامل کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک درگاہ عالیہ کٹبار شریف میں اختتام پذیر ہوگیا،اختتامی دعا میں سابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر)حاجی ہزار خان کھوسہ،ڈپٹی سیکریڑی ہوم شجاع کھوسہ،قبائلی رہنما سابق سینیٹر میر سہراب،قبائلی رہنما میر سبز علی خان عمرانی سمیت ہزاروں کی تعداد میں مریدین و عقیدت مندوں نے شرکت کی ،تین روزہ عرس مبارک میں قرآن خوانی کی گئی لنگر تقسیم کیا گیا جبکہ ملک نے نامور نعت خواں نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم گائے عقیدت کے پھول پیش کئے، حاجی ہزار خان کھوسہ،میاں غلام محی الدین،میاں فیض احمد نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی اشاعت اور تبلیغ میں اولیا اللہ اور بزرگان دین نے اھم کردار ادا کیا،ان میں سے ایک بزرگ ہستی حضرت میاں محمد کامل ہیں،جنھوں نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کے فروغ اور انسانیت میں گزاری،انہوں نے لوگوں کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی روشنی میں زندگی گزارنے کی تلقین کی، انہوں نے کہا کہ اسلام پیار محبت امن کا درس دیتا ہے،اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ آج دین سے دوری کی وجہ سے امت مسلم مختلف مسائل و مشکلات کا شکار ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم حضرت میاں محمد کامل و دیگر بزرگان دین کے نقش قدم چلتے ہوئے اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی پابندی کرتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں،اسی میں ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی ہے،درگاہ میں پولیس اور ایف سی کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے،سجادہ نشین میاں عبدالغفور کی دعا سے عرس کا اختتام ہو۔

متعلقہ عنوان :