لاڑکانہ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز، (کل) پہلا پرچہ ہو گا

پیر 26 مارچ 2018 23:36

لاڑکانہ ۔ 26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات (کل) منگل سے شروع ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانات میں آج نویں جماعت کے سندھی کا پرچہ لیا جائے گا جس میں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور کندھ کوٹ سمیت دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن شاہ اور میہڑ سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 94335 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کے لیے مجموعی طور پر 140 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم اور تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیے وجیلنس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف اضلاع میں قائم امتحانی مراکز میں کاروائی کریں گی۔