گاڑیوں کے شوقین ہوجائیں تیار

گاڑیوں کی معروف کمپنی ہونڈا نے نئی گاڑی متعارف کروا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 مارچ 2018 22:36

گاڑیوں کے شوقین ہوجائیں تیار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26مارچ2018ء ):گاڑیوں کے شوقین ہوجائیں تیار،گاڑیوں کی معروف کمپنی ہونڈا نے نئی گاڑی متعارف کروا دی ،جسے انسائیٹ کی نئی شکل کہا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق 2018کو کاروں کی قیمتوں میں اضافے کا سال کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔سوزوکی ، ٹویوٹا کے بعد ہنڈا نے بھی اپنی گاڑیوں کے نت نئے ماڈلز اس سال متعارف کروائے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گاڑیوں کی معروف کمپنی ہونڈا نے نئی گاڑی متعارف کروا دی ،جسے انسائیٹ کی نئی شکل کہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہونڈا نے نیویارک میں ہونے والے آٹو شو میں نئی گاڑی سیڈان کو متعارف کرایا گیا ہے ۔یہ شاہکار151 ہارس پاور اور ہلکے وزن کےڈھانچے کے ساتھ پہلے سے زیادہ خوبصورت ساخت کی حامل ہے۔ اس میں 60 سیل لیتھم اون بیٹری پیک بھی دیا جائے گا جو اسے بجلی پر چلنے میں مدد دے گالیکن زیادہ تیز رفتاری سے چلانے کے لیے پٹرول پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ اس گاڑی کواس سال کے دوسرے حصے کے دوران مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ گاڑی جلد ہی پاکستان میں فروخت کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔