اسلام آباد کا شمار دنیا کے چند خوبصورت شہروں میں ہوتا ہے، احسن اقبال

، 7، 8 اپریل کو اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، فیسٹیول کو ٹورسٹ ایونٹ بنائیں گے جہاں دنیا بھر سے لوگ آئیں گے، وزیر داخلہ

پیر 26 مارچ 2018 23:27

اسلام آباد کا شمار دنیا کے چند خوبصورت شہروں میں ہوتا ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا شمار دنیا کے چند خوبصورت شہروں میں ہوتا ہے، 6، 7، 8 اپریل کو اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، فیسٹیول کو ٹورسٹ ایونٹ بنائیں گے جہاں دنیا بھر سے لوگ آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز ، آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری سمیت کمشنر اسلام آباد نے بھی شرکت کی، یہ تقریب اسلام آباد میں وزارت داخلہ، ضلعی انتظامیہ، پولیس سمیت تمام ادارے مل کر منعقد کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2013ء تک پاکستان کو خطرناک ترین ممالک شمار کیا جاتا تھا مگر ہمارے سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں بڑی کامیابی ہے، آئندہ سال پی ایس ایل کے آدھے میچ پاکستان میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کی وجہ سے معیشت سمیت ہر شعبہ میں ترقی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا شمار دنیا کے ان خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے اس کو ہم دنیا کے سامنے ایک اچھے شہر کے طور پر پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول کو ٹورسٹ ایونٹ بنائیں گے جہاں دنیا بھر سے لوگ آئیں گے جس سے پاکستان کی معیشت اور امکانات کیلئے موسم بہار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول سے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت اور روشن تشخص اجاگر کیا جائے گا۔ اس فیسٹیول کو نجی کمپنیوں کا تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے دوران شٹل بس سروس چلائی جائے گی، فیسٹیول کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا اور محفل موسیقی ،مشاعرہ ، انٹرنیشنل ونیشنل فوڈز ،فیملی گالہ ، ڈاگ شو ، میر تھن ریس سمیت واٹر سپورٹ کا مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ

متعلقہ عنوان :